Saturday, May 18, 2024

جیکی چن 66 برس کے ہو گئے

جیکی چن 66 برس کے ہو گئے
April 7, 2021

ہانگ کانگ ( ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چن نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں، مارشل آرٹس کے شاندار مظاہرے اور خطرناک اسٹنٹس کرنے والے جیکی چن نے فلمی دنیا پر اپنی دھاک بٹھائی۔

جیکی چن  کا اصلی نام چین کونگ سانگ ہے  جو 7 اپریل 1954 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے ، انہوں نے سٹنٹ مین ،  اداکاری ، ڈائریکشن  میں نام کمایا ۔ جیکی چن کے اہلخانہ  ہانگ کانگ سے آسٹریلیا کے  شہر کینبرا میں  منتقل ہو گئے  جہاں انہیں  ماسٹر یو جم یوئن  کی طرف سے چائنا ڈراما اکیڈمی نامی ایک بیجنگ اوپیرا اسکول میں بھیجا گیا۔

یہاں پر جیکی چن نے مارشل آرٹس اور قلابازیوں میں مہارت حاصل کی اورآخرکار وہ ‘‘سیون لٹل فارچیون ’’(سات چھوٹے خوش قسمت )کا حصہ بن گئے، جو اسکول کے بہترین کارکردگی والے طالب علموں کا ایک گروپ تھا اور جیکی چین کو اپنے ماسٹر کی طرف سے یوئن لو کا لقب ملا۔

جیکی چن نے 17 سال کی عمر مں  بروس لی کی فلموں میں بطور اسٹنٹ مین کام کیا۔ انہوں نےبطور اداکار  لٹل ٹائیگر آف کینٹن جوہر دکھائے  مگر  یہ فلم بہت زیادہ کامیابی نہ سمیٹ سکی  یہاں تک کہ 1975 میں جیکی چین نے آل ان دی فیملی نامی ایک مزاحیہ فلم کی جس میں ان کا ایک بھی لڑائی  کا منظر یا کرتب شامل نہ تھا۔

جیکی چین  نے کینبرا میں ڈکسن کالج میں دوبارہ داخلہ لیا  اور ساتھ  ہی بطور مزدور کام شروع کر لیا،  وہاں جیک نامی ایک ساتھی بلڈر نے جیکی چین کو  اپنی ٹیم میں رکھ لیا اور لٹل جیک کا نام دے دیا جو بعد میں جیک سے جیکی ہو گیا جس کے بعد جیکی چین  ہو گیا۔

جیکی چن نے 80 اور 90 کی دہائی میں شہرت کی سیڑھی پر قدم رکھا  اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ جیکی چن نے موسیقی کی دنیا میں بھی نام کما یا وہ اب تک 20 میوزک البم ریلیز کر چکے ہیں ۔