Saturday, April 20, 2024

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں پینےکا پانی نایاب ہوگیا

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں پینےکا پانی نایاب ہوگیا
March 5, 2020
جیکب آباد ( 92نیوز) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بیشتر علاقوں میں پینے کا صاف پانی ناپید ہوگیا، علاقہ مکین میلوں کا سفر کرکے جوہڑوں سے گندا پانی بھرتے ہیں جبکہ  انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور ہیں۔ دور حاضر میں بھی   جیکب آباد کی  تحصیل ٹھل کے بیشتر  علاقوں میں پینے کا صاف پانی نایاب ہوگیا ،   گاؤں لیمون لاشاری کے رہائشیوں کو پانی کی تلاش میں کئی کلو میٹر سفر کرنا پڑتا ہے جبکہ انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے پر مجبورہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے منتخب نمائندوں نےصاف پانی جیسی  نعمت سے بھی محروم کردیا ہے ، انہوں  نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صاف  پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، تاکہ وہ بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں۔