Saturday, May 11, 2024

جیکب آباد یو سی شیرواہ میں تنخواہ اور فنڈز کی سمری منظوری کی منتظر

جیکب آباد یو سی شیرواہ میں تنخواہ اور فنڈز کی سمری منظوری کی منتظر
January 16, 2020
ٹھل ( 92 نیوز) سندھ کے ضلع  جیکب آباد  کی یونین کونسل شیر واہ کے منتخب ارکان کی تنخواہ اور فنڈز کی سمری گزشتہ 4 سال سے منظور نہیں کی جاسکی  ، جس کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ارکان کیلئے 2 وقت کی روٹی کا حصول امتحان بن گیا ۔ جیکب آباد کی یونین کونسل شیر واہ سندھ حکومت کی نظروں سے اوجھل  ، 4 سال سے ارکان کو تنخواہ ادا نہیں کی جاسکی ، کئی کونسل ارکان کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑگئے ۔ یونین کونسل کا رکن عبدالحمید بھی وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سمری روکے جانے کے باعث تنخواہ سے  محروم ہے  ، فاکا کشی کا شکار عبدالحمید اپنے اور اہلخانہ کے 2 وقت کی روٹی کیلئے گاڑیاں دھونے والے سروس اسٹیشن پر کام کرنے پر مجبور ہے ۔ عبدالحمید کا کہنا ہے غریب ہونے کے باوجود عوام نے منتخب کیا تھا  ، لیکن حکام کی عدم توجہ کے باعث نہ تو تنخواہ ادا کی گئی اور نہ ہی ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز مل سکے ۔ یونین کونسل شیر واہ کے ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ سرکار منتخب نمائندوں کو نظرانداز کرنے کی بجائے فنڈز اور تنخواہیں جاری کرے ۔