Wednesday, May 22, 2024

جیکب آباد ، مسافر بس الٹنے سے بچی سمیت تین مسافر جاں بحق

جیکب آباد ، مسافر بس الٹنے سے بچی سمیت تین مسافر جاں بحق
October 21, 2019
جیکب آباد ( 92 نیوز) جیکب آباد کے علاقے گوٹھ عطر بھنگر میں مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں  بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ گوٹھ عطر بھنگر میں تیز رفتار مسافر بس ٹائر پھٹنے کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی  جس سے بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ حادثے میں 20 مسافر زخمی بھی ہوئے ۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت  لاشوں اور زخمیوں کو  اسپتال منتقل کر دیا  ۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے ۔