Friday, March 29, 2024

جیکب آباد :  ماتمی جلوس کے قریب دھماکہ 22افراد ہلاک

جیکب آباد :  ماتمی جلوس کے قریب دھماکہ 22افراد ہلاک
October 23, 2015
جیکب آباد(92نیوز) سندھ کے شہر جیکب آباد میں ماتمی جلوس کے قریب بم دھماکے میں 22افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

 پولیس کے مطابق دھماکہ لاشاری محلہ مرتضیٰ پارک کے قریب خواتین ایک جلوس میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ماتمی جلوس گزر رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا اور اس دھماکے میں 22 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ40سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔