Thursday, April 25, 2024

جیکب آباد: لینڈ مافیا نے سرکاری املاک، میونسپل کے پلاٹوں پر قبضہ کر لیا

جیکب آباد: لینڈ مافیا نے سرکاری املاک، میونسپل کے پلاٹوں پر قبضہ کر لیا
December 13, 2015
جیکب آباد (نائنٹی ٹو نیوز) جیکب آباد میں ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث لینڈ مافیا نے سرکاری املاک اور میونسپل کے کروڑوں روپے کے پلاٹوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ سندھ کے تاریخی شہر جیکب آباد میں لینڈ مافیا نے جہاں شہر کی خوبصورتی کو گہنا دیا ہے وہیں کروڑوں روپے کی جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور نومنتخب نمائندوں کی عدم توجہ کےباعث شہر کی خوبصورتی کو ختم کیا جا رہا ہے۔ ادھر ایک شہری نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا نے سرکاری املاک کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے اور کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لے اور سرکاری املاک کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے۔