Friday, April 19, 2024

جیکب آباد  : لواحقین کا دھرنا ختم ،دھماکے کے شہدا کی نمازجنازہ ادا

جیکب آباد  : لواحقین کا دھرنا ختم ،دھماکے کے شہدا کی نمازجنازہ ادا
October 24, 2015
جیکب آباد(92نیوز)جیکب آباد میں سوگ کی فضا،خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے دھرنا ختم کر دیا ہے جبکہ شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق جیکب آباد میں سوگ کی فضااب بھی قائم ہے  خودکش دھماکے کے بعد لواحقین نے سندھ حکومت اور مقامی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا بھی دیا ۔ لواحقین کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا جبکہ شہدا کی نمازجنازہ بھی ادا کر دی گئی ۔ آئی جی سندھ نے دھماکے کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔