Saturday, May 18, 2024

جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کی تنصیب کے دوران دھماکہ، 2 دہشت گرد زخمی، ریلوے ٹریک تباہ

جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کی تنصیب کے دوران دھماکہ، 2 دہشت گرد زخمی، ریلوے ٹریک تباہ
June 15, 2015
جیکب آباد (نائنٹی ٹو نیوز) جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے پھٹ جانے سے دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کے ساتھی زخمی تخریب کاروں کو ساتھ لے گئے۔ دہشت گرد خوشحال ایکسپریس کو تباہ کرنے کیلئے جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قریب ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کر رہے تھے جو صبح خوشحال ایکسپریس کے گزرنے پر پھٹ سکتا تھا مگر بم نصب کرنے کے دوران اچانک پھٹ گیا۔ ڈی ایس پی ٹھل اصغر شاہ کے مطابق دو دہشت گرد ھماکے سے زخمی ہو گئے اور تین سے چار فٹ حصہ اڑ گیا جبکہ تخریب کار اپنے زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے اور ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرین صبح تک روانہ کر دی جائیگی۔