Sunday, September 8, 2024

جینیفر آنسٹن اور سکرین رائٹر جسٹن تھیرو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دو ہزار بارہ میں منگنی کا اعلان کیا تھا

جینیفر آنسٹن اور سکرین رائٹر جسٹن تھیرو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دو ہزار بارہ میں منگنی کا اعلان کیا تھا
August 7, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر آنسٹن اور سکرین رائٹر جسٹن تھیرو بالآخر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔ دونوں میں پچھلے چار سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔ شادی کی تقریب لاس اینجلس  کے علاقے بیل ایئر میں ان کے گھر میں انجام پائی جس میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ دونوں کے ترجمانوں سے شادی کی تصدیق کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کچھ بتانے سے انکار کر دیا۔ ٹی ایم ذی ڈاٹ کام ویب سائٹ نے شادی کی خبر کے ساتھ ایک سٹیج، آؤٹ ڈور ڈانس فلور، ڈائننگ ٹیبلز اور بڑا کیک انسٹن اور جسٹن تھیرو کے گھر لائے جانے کی تصاویر شائع کی ہیں۔ آنسٹن نے براڈ پٹ سے شادی کی تھی جو طلاق پر منتج ہوئی۔ آنسٹن کی فلم ٹروپک تھنڈر کے سکرین رائٹر اور اداکار جسٹن تھیرو سے دو ہزار آٹھ میں ملاقات ہوئی اور دونوں نے دو ہزار بارہ میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔