Friday, March 29, 2024

جینا مرنا پاکستان اور کشمیر کیساتھ ہے ، شیخ رشید

جینا مرنا پاکستان اور کشمیر کیساتھ ہے ، شیخ رشید
August 17, 2019
لندن ( 92 نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا کیس گلی گلی کوچے کوچے میں جا کر لڑیں گے ، جینا مرنا پاکستان اور کشمیر کیساتھ ہے ۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیر کا کیس لڑیں گے ، معیشت اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ہے ، سمجھوتہ ایکسپریس سے بھارت سے پاکستان میں منشیات اسمگل ہو رہی تھی ، سمجھوتہ ایکسپریس کو پہلے ہی بند ہو جانا چاہئے تھا۔