Wednesday, April 24, 2024

جیمزبانڈ سیریز کی نئی فلم ”سپیکٹر“ تیاری کے مراحل میں

جیمزبانڈ سیریز کی نئی فلم ”سپیکٹر“ تیاری کے مراحل میں
July 23, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) جیمزبانڈ کی جاسوسی پر بننے والی بانڈ سیریز کی نئی ہالی وڈ فلم ”سپیکٹر“ کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ کرائم اور جا سو سی کا یہ شاہکار تہلکہ مچانے کےلئے رواں سال نومبرمیں سینما گھروں کا رخ کرے گا۔ فلم کی کہانی میں جیمز بانڈ کے روپ میں جلوہ گر اداکار ڈینئل کریگ خفیہ پیغام کے ذریعے ایک خطرناک تنظیم کوبے نقاب کرنے میں مصروف ہیں۔ فلم میں مسلسل چوتھی بار جیمز بونڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیل کریگ کے ساتھ کرسٹوف والٹز، رالف فائنز، مونیکا بیلوسی، اینڈیو اسکاٹ، نومی ہیرس اور بین وہشاو جیسے بڑے اداکار شامل ہیں۔ بونڈ سیریز کی اس فلم کے شائقین شدت سے منتظر ہیں تاہم اسے دیکھنے کےلئے 6نومبر تک انتظار کرنا ہوگا۔