Thursday, April 25, 2024

جیمز بانڈ پھر سینما اسکرینز پر دھوم مچانے کیلئے تیار

جیمز بانڈ پھر سینما اسکرینز پر دھوم مچانے کیلئے تیار
January 16, 2020
لاس اینجلس ( 92 نیوز) جیمز بانڈ ایک بار پھر سینما اسکرینز پر دھوم مچانے آرہا ہے ،شہرہ آفاق برطانوی جاسوس کے کارناموں سے سجی فلم نوٹائم ٹوڈائی کی تشہیر کیلئے منفرد انداز اختیار کیا گیا ہے۔ ڈینئیل کریگ کی  فلم 2اپریل کو ریلیز ہوگی۔ مشہورزمانہ برطانوی جاسوس جیمز بانڈ زیروزیرو سیون سلسلے کی نئی فلم نوٹائم ٹوڈائی کی تشہیر کیلئے ایک دلچسپ پروموجاری کیا گیا ہے،جس میں  لوگوں کو فلم کے ہیرو ڈینئیل کریگ کو  دیکھ کر حیرت کا اظہار کرتے دکھایا گیا ہے ۔ جیمز بانڈ سلسلے کی نئی فلم  نوٹائم ٹوڈائی  میں ڈینئل کریگ کے ساتھ رامی ملک ولن کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ لی سیڈوکس بانڈ گرل کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی ۔ کیری جوجی فوکوناگا کی ہدایتکاری میں 250ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی یہ فلم  رواں برس  دو اپریل کو  دنیابھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔