Saturday, May 11, 2024

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’’ نوٹائم ٹو ڈائی ‘‘ کی نمائش پھر ملتوی

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’’ نوٹائم ٹو ڈائی ‘‘ کی نمائش پھر ملتوی
January 22, 2021

لاس اینجلس (92 نیوز) جیمز بانڈ فلم سیریز کی نئی فلم ’’ نوٹائم ٹو ڈائی ‘‘ کی نمائش ایک مرتبہ پھر ملتوی کردی گئی۔

جیمز بانڈ فلم سیریز کی نئی فلم ’’ نوٹائم ٹو ڈائی ‘‘ کو نمائش کیلئے پیش کرنے کی تاریخ ایک بارپھر آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ اب فلم اکتوبر2021میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بانڈ فرنچائز میں 25 ویں فلم ، "ڈائی ٹائم ٹو ڈائی " تیسری بار تاخیر کا شکار ہوگئی، ہالی ووڈ کو یقین نہیں ہے کہ عوام کس وقت سنیما گھروں میں واپس آنے کے لئے تیار ہوں گے۔

میٹرو گولڈ وین میئر کے مطابق، 250 ملین ڈالر کی یہ فلم رواں سال 8 اکتوبر کو سینما گھروں کے پردے کی زینت بنے گی۔

فلم ’’ نوٹائم ٹو ڈائی ‘‘ کا آغاز پچھلے برس اپریل میں ہونا تھا، چونکہ کورونا وائرس میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، اور اس منصوبے کو نومبر میں چھوڑ دیا گیا۔

اس سے قبل یونیورسل اور امبلن انٹرٹینمنٹ فلمز کو 16 اپریل سے 13 اگست ریلیز ہونے والی بڑی فلموں کو ملتوی کرنا پڑا۔