Tuesday, May 7, 2024

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسپیکٹر کا نیا ٹریلر جاری، کرائم، ایڈونچر، ایکشن فلم چھے نومبر کو نمائش کیلئے پیش ہو گی

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسپیکٹر کا نیا ٹریلر جاری، کرائم، ایڈونچر، ایکشن فلم چھے نومبر کو نمائش کیلئے پیش ہو گی
June 11, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم سپیکٹر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ماردھاڑ سے بھرپور یہ فلم چھے نومبر کو سنیما گھروں میں سجے گی۔ جیمز بانڈ سیریز کی چوبیسویں فلم میں ڈینیئل کریگ ہی ایجنٹ زیرو زیرو سیون کا کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ بطور بانڈ ڈینیئل کریگ کی چوتھی فلم ہے۔ سیم مینڈس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جیمز بانڈ ایک مرتبہ پھر دشمنوں کے تعاقب میں اپنی توانائیاں صرف کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے دیگر اداکاروں میں کرسٹوف والٹز، رالف فائنز، مونیکا بیلوسی، نومی ہیرس، بین وہشاد اور جیسپر کرسٹین سن شامل ہیں۔ ایکشن ایڈونچر کرائم اور جاسوسی پر مبنی یہ فلم رواں سال چھے نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔