Saturday, April 20, 2024

جیمز بانڈ زیرو زیرو سیون بھی کرونا وائرس سے خوفزدہ

جیمز بانڈ زیرو زیرو سیون بھی کرونا وائرس سے خوفزدہ
March 5, 2020
لاس اینجلس ( 92 نیوز) جیمز بانڈ زیرو زیرو سیون بھی کرونا وائرس سے خوفزدہ ہو گئے ، مشہورجاسوسی سلسلے کی نئی فلم  ’’نوٹائم ٹوڈائی ‘‘کی 20اپریل کو ہونیوالی ریلیز منسوخ کر دی گئی ، اب  25نومبر کو ریلیز ہوگی۔ اپنے برق رفتار اور بروقت ایکشن سے خطرناک مجرموں کی سرکوبی کرنے والا عالمی شہرت یافتہ افسانوی برطانوی جاسوس جیمز بانڈ زیرو زیرو سیون بھی  ننھے منے کرونا وائرس سے ڈر گیا اور فلم کی اپریل میں ریلیز منسوخ کردی گئی ۔ کیری جوجی فوکوناگا کی ڈائریکشن میں 250ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی  جیمز بانڈ سلسلے کی 25ویں فلم  ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘  20اپریل کو ریلیز ہونا تھا تاہم دنیا بھر میں کرونا وائرس کے خطرے کے باعث اب اسکی ریلیز کیلئے 25 نومبر کی تاریخ دی گئی ہے ۔ نوٹائم ٹوڈائی میں برطانوی اداکارڈینئل کریگ ہی جیمز بانڈ کا کردار نبھارہے ہیں،انکے علاوہ رامی مالک،لی سیڈوکس،لاشانہ لنچ بھی مرکزی کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔