Friday, May 17, 2024

جیلوں کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے سندھ میں مسودہ قانون پر مشاورت مکمل

جیلوں کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے سندھ میں مسودہ قانون پر مشاورت مکمل
January 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں جیلوں کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے مسودہ قانون پر مشاورت مکمل کرلی گئی جبکہ  ایکٹ سندھ اسمبلی کے رواں سیشن میں ہی پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔ مجوزہ ایکٹ کے تحت خواجہ سرا قیدیوں کے لیے الگ بیرکیں بنائی جائیں گی  جبکہ موذی امراض کے شکار اور معمر افراد کو سزا مکمل کرنے سے پہلے رہا کیا جاسکے گا ۔ دوسری جانب  سندھ پریزن اینڈ کریکشن ایکٹ سندھ اسمبلی کے رواں سیشن میں پیش کیے جانے کا امکان   ہے ۔  مجوزہ ایکٹ میں خواجہ سرا قیدیوں کو خواتین اور مرد قیدیوں سے الگ رکھنے اور ہر جیل میں الگ بیرک بنانے کی تجویز دی گئی ہے  ۔ آئی جیل خانہ جات کی تقرری کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے  اور براہ راست تقرری کی بجائے سینئر ڈی آئی جیل کو آئی جیل بنایا جائے گا ۔ مجوزہ ایکٹ میں محکمہ جیل خانہ جات کا نام تبدیل کرکے سندھ پریزن اینڈ کریکشن ڈپارٹمنٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے  ، ایکٹ کے تحت ہر قیدی کو حقوق اور فرائض سے متعلق زبانی اور تحریری مادری زبان میں آگاہ کیا جائے گا ۔