Saturday, April 20, 2024

جیلانی پارک میں سالانہ جشن بہاراں میلہ جاری

جیلانی پارک میں سالانہ جشن بہاراں میلہ جاری
February 24, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہورجیلانی پارک میں سالانہ جشن بہاراں میلہ سج گیا، آج میلے کا دوسرا روز ہے جہاں  ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں ۔میلےکے پہلے روز  پالتوکتوں کی خوبصورتی کے حوالےسے مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں 200 سے زائد خوبصورت اور مختلف بریڈ کے پالتو ڈاگز نے حصہ لیا۔ میلے کے  پہلے دن انتظامیہ کی جانب سے ڈاگ شو بھی منعقد کیاگیا  جس میں جرمن شیفرڈ، راڈ وائلر، لیبرا سمیت دیگر نایاب پالتو ڈاگز نے حصہ لیا۔ انتظامیہ کے مطابق شو میں مختلف اقسام کے دو سو سے زائد پالتو کتے شرکت کررہےہیں ۔ایسے مقابلے ایک جانب شہریوں کی تفریخ کا موجب بنتے ہیں اور دوسری طرف لوگوں کو کتوں کے حوالے سے اہم معلومات بھی ملتی ہیں ۔ جشن بہاراں میلے میں شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے ڈاگ شو سمیت دیگر سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا جو ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔