Thursday, April 25, 2024

جیل یاترا اور معافی کے بعد بھی لیگی رہنما نہال ہاشمی باز نہ آئے

جیل یاترا اور معافی کے بعد بھی لیگی رہنما نہال ہاشمی باز نہ آئے
July 7, 2018
کراچی (92 نیوز) جیل یاترا اور معافی کے بعد بھی لیگی رہنما نہال ہاشمی باز نہ آئے۔ نہال ہاشمی نے ایک بار پھرعدلیہ پر کڑی تنقید کر دی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے ایک بار پھر اپنی تقریر کو درست قرار دیدیا۔ ووٹ ہمارا مستقبل کے عنوان سے کراچی کی علما یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف سیاسی رہنماوں نے اپنا اپنا منشور پیش کیا۔ ن لیگ کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی پھر ڈٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں نشان عبرت بنائیں گے۔ نہال ہاشمی نے ماضی کی تقریر کو درست قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا معافی مانگنے پر تیار نہیں تھا، جج صاحبان کے اسرار پر معافی مانگی، انہوں نے سازشی عناصر کو ایک اور وارننگ دیدی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی لیکن پھر بھی انہیں سزا دی گئی۔