Friday, April 26, 2024

جیل کی کوٹھری سامنے دیکھ کر بھی پاکستان جا رہا ہوں ، نواز شریف

جیل کی کوٹھری سامنے دیکھ کر بھی پاکستان جا رہا ہوں ، نواز شریف
July 11, 2018
لندن ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جیل کی کوٹھڑی اپنے سامنے دیکھ کر بھی پاکستان جا رہا ہوں، سیاسی پناہ کی خبریں دینے والے سن لیں پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ سابق وزیر اعظم نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کلثوم نواز کو آنکھیں کھولتا دیکھ سکوں ، مریم کا کیا قصور تھا ، یہ کونسی وزیر اعظم یا وزیر تھی ۔ سابق وزیر اعظم نے ایک بار پھر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے بہت ضبط کیا ہے،بڑے صبر و تحمل سے کام لیا ہے  لیکن اب زیادہ دیر چپ رہنا اس قوم سے غداری ہو گی،اس بار کہا گیا کہ کوئی کرپشن تو ثابت نہیں ہو سکی،لیکن سزا بہرحال دینی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے کا فیصلہ کہیں اور ہو چکا تھا، انتقام کی آگ میں جلتے لوگوں نے اتنا بھی نہیں سوچا کہ ہمارے معاشرے اور تہذیب میں بیٹیوں کا کیا مقام ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ  مجھے ملک کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا پر فخر ہے ، حلف کی پاسداری کرنے والے ہمارے سرکا تاج ہیں ۔