Tuesday, May 7, 2024

جیل پہنچتے ہی شرجیل میمن نے لاٹھی کا سہارا لے لیا

جیل پہنچتے ہی شرجیل میمن نے لاٹھی کا سہارا لے لیا
September 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) شرجیل میمن نے جیل پہنچتے ہی لاٹھی کے سہارے چلنا شروع کر دیا ،شرجیل میمن جب بھی عدالت لائے گئے تو لاٹھی تھامے ہوئے تھے ۔ شرجیل میمن کی جادوئی لاٹھی کیا کیا رنگ دکھائے  ، موصوف کرپشن میں دھر لئے گئے تو لاٹھی کے بغیر چلنے کے بھی قابل نہ رہے ، عدالت میں پیشی کے وقت لاٹھی اور شرجیل میمن کا ساتھ لازم و ملزوم تھا ،جب بھی آئے لاٹھی کے سہارے آئے ۔ ضیا الدین اسپتال کے کمرے میں  موصوف کو جب بلایا  گیا  تو شرجیل میمن بالکل ہشاش بشاش بھی تھے  اور بغیر لاٹھی کے ٹہل رہے تھے ۔ چیف جسٹس کے حکم پر جیل منتقل کئے گئے تو اب  پھر لاٹھی لے لی ۔