Wednesday, May 8, 2024

جیل میں قید شہباز شریف والدہ کے انتقال کی خبر سن کر زار و قطار رو پڑے

جیل میں قید شہباز شریف والدہ کے انتقال کی خبر سن کر زار و قطار رو پڑے
November 22, 2020

لاہور (92 نیوز)جیل میں قید شہباز شریف والدہ کے انتقال کی خبر سن کر زار و قطار رو پڑے،سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو جیل پہنچ گئے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم بیگم لندن میں انتقال  کر گئیں ، انتقال کی خبر جب جیل میں قید شہباز شریف کو دی گئی تو  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی زار و قطار رو پڑے  جس پر سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو جیل  موقع پر پہنچ گئے ۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ملاقات کا بھی انتظام کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست دی جائے گی۔