Friday, May 17, 2024

جیل حقیقی سیاستدان کا سسرال ہوتی ہے، شیخ رشید

جیل حقیقی سیاستدان کا سسرال ہوتی ہے، شیخ رشید
June 6, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں جیل حقیقی سیاستدان کا سسرال ہوتی ہے، عمران خان چینی اور آٹا چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، پاکستان میں اپوزیشن پارٹیاں میڈیا میڈیا کھیل رہی ہیں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ پہلے ہی کہا تھا ٹارزن کی واپسی ہوگی، شہبازشریف گھر کے پیچھے کمرے میں چھپے ہوئے تھے۔ شہبازشریف اپنی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے عادی ہیں، شہبازشریف مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کو مفاہمتی کردار میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹوں میں چھ نمبر کا ریک مال لگایا گیا، یہاں پلیٹیں ٹھیک تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیسز میں ملوث ہے، کسی میں ہمت نہیں کہ عمران خان کے مقابلے میں نکلے، ملک میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں دیکھ رہا، اسٹیل ملز کے معاملے پر کسی کو نکالنے کا فیصلہ نہیں ہوا بیس سے تیس ارب روپے کی پنشن ہے حکومت وہ کرے جو سپریم کورٹ کےاحکامات ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا آٹے کی فرانزک رپورٹ جلد منظر عام پر آئے گی۔ ای سی سی نے پٹرول کی شارٹیج پر اوگر اکو کہا اس شارٹیج کو کم کیا جائے، پٹرول سستا ہوگیا دوبارہ مہنگا ہونے جا رہا ہے، اس لیے مافیا بڑھتی قیمتوں کا انتظار کر رہا ہے۔ وزیر ریلوے بولے کہ خوشی ہوگی کتاب لکھ رہاہوں، اگر جیل گیا تو کتاب لکھنے کا موقع مل جائے گا۔ بھارت نے اس سال آٹھ ڈرون حملے کئے اس بار حملے کئے تو تن دیں گے آخری لڑائی ہوگی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ریلوے نے تیس دن کا تیل سٹاک کر لیاہے لاہور:آن لائن بکنگ پر پانچ فیصد رعایت اور فریٹ پر دس فیصد رعایت ہوگی۔ 10 ٹرینیں ایک ماہ کے لئے ملتوی کررہے ہیں، ایک کوچ اضافے کے بعد ایک ایک اسٹیشن پر 20 ٹرینوں کا اضافہ کریں گے۔تمام ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل عوام کی سہولت کے مطابق ازسر نو جائزہ لینے جا رہے ہیں۔