Thursday, April 25, 2024

جیل بھی چلا جاؤں تو کارکن ہمت نہ ہاریں ، نوازشریف

جیل بھی چلا جاؤں تو کارکن ہمت نہ ہاریں ، نوازشریف
April 26, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو ڈر گیا وہ مر گیا ، پارٹی کی اکثریت بہادر ہے ڈرنے والی نہیں ہے ۔ میں اگر جیل بھی چلا جاؤں تو کارکن ہمت نہ ہاریں ۔ پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ  میرے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال یا کرپشن کا کیس نہیں  ہے ۔ قائد ن لیگ نے شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور مریم نواز شریف کے ساتھ مل کر عوامی رابطہ مہم چلانےکااعلان کر دیا ۔