Friday, April 26, 2024

جیسے ماحول بگڑرہاہے کسی وقت بھی جنگ ہوسکتی ہے،بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

جیسے ماحول بگڑرہاہے کسی وقت بھی جنگ ہوسکتی ہے،بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی
September 25, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز) مودی سرکار خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گئی ہے ، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے ساتھ جنگ کی ایک اور دھمکی دے ڈالی ۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے  انڈین آرمی چیف  جنرل بپن راوت نے کہا کہ جس طرح ماحول بگڑ رہا ہے کسی وقت بھی جنگ میں جایا جا سکتا ہے ، ہم تیار ہیں ۔ جنرل بپن راوت نے  کہا کہ حکومت کسی بھی وقت جنگ کا حکم دے سکتی ، جنگ کے لئے ڈھنڈورا نہیں پیٹاجاتا کسی وقت بھی شروع ہو سکتی ہے ۔