Friday, May 17, 2024

جیسے علیم خان نے استعفیٰ دیا، اس سے کلچر کا واضح فرق نظر آتا ہے ، فواد چودھری

جیسے علیم خان نے استعفیٰ دیا، اس سے کلچر کا واضح فرق نظر آتا ہے ، فواد چودھری
February 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا جس طرح علیم خان نے فوری استعفیٰ دیا، اس سے کلچر کا واضح فرق نظر آتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پتہ چلتا ہے کہ تحریک انصاف میں کیا کلچر ہے اور باقی جماعتوں میں کیا ہے؟ ۔ علیم خان کی گرفتاری کے بعد سمجھ نہیں آتا اپوزیشن اب کیا بہانہ بنائے گی؟ ۔ فواد چودھری نے کہا احتساب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا علیم خان کی گرفتاری آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ علیم خان کو دکھاوے کے طور پر قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا صرف ایک کیس میں علیم خان کو بٹھانے سے بیلنس نہیں ہو گا۔ طلال چودھری بولے پی ٹی آئی کی حکومت پوری طرح فیل ہو گئی۔ ہم نہ ڈیل چاہتے ہیں نہ ڈھیل۔