Friday, April 26, 2024

جیسنڈا آرڈن 40 برس کی ہو گئیں

جیسنڈا آرڈن 40 برس کی ہو گئیں
July 27, 2020

ولنگٹن ( 92 نیوز)  نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن 40 برس کی ہو گئیں، وہ 2017ء میں سینتیس سال کی عمر میں وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں ۔

جیسنڈا آرڈن کو نیوزی لینڈ کی کم عمر خاتون وزیر اعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ، جیسنڈا اپنے دور حکومت میں ایک بڑے دہشت گرد حملے، مہلک آتش فشاں پھٹنے اور کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے نمٹی ہیں۔

جیسنڈا آرڈن  نے بطور وزیر اعظم ملک میں صحت، دولت اور خوشحالی کو بہتر بنانے کے لئے قانون سازی کی ہے، جیسنڈا آرڈن نے مقبولیت کی دوڑ میں باقی تمام سیاسی شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کی پارٹی بھی مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔