Friday, May 17, 2024

جیریمی کوربن بھی مظلوم کشمیریوں کے حق میں بول پڑے

جیریمی کوربن بھی مظلوم کشمیریوں کے حق میں بول پڑے
October 11, 2019
لندن (92 نیوز) برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن بھی مظلوم کشمیریوں کے حق میں بول پڑے، انہوں نے بھارت سے مقبوضہ وادی میں کشیدگی اور تشدد و خوف کی فضا ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے وفد نے لندن میں لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن سے ملاقات کی، کشمیر کی صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی میڈیا ملاقات پر سٹپٹا اٹھااور بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے وفد کو لیبر پارٹی کے سربراہ سے ملاقات کرنے پر غدار قرار دے دیا۔