Sunday, May 12, 2024

جی ڈی پی گروتھ 3.94 فیصد، آئندہ سال 5 فیصد ہونے کی اُمید ہے، شوکت ترین

جی ڈی پی گروتھ 3.94 فیصد، آئندہ سال 5 فیصد ہونے کی اُمید ہے، شوکت ترین
May 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا، جی ڈی پی گروتھ تین اعشاریہ نو چار فیصد ہی ہے، آئندہ سال پانچ فیصد ہونے کی امید ہے۔

اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، عمران خان کی پالیسیوں نے ملک کو بحران سے بچایا، ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ عمران خان پر اوور سیز پاکستانیز کا اعتماد ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، معیشت ٹیک آف کرچکی، اب معاشی ترقی کے اثرات عوام تک منتقل ہوں گے، ہمیں اب ذخیرہ اندوزی سے سختی سے نمٹنا ہوگا، کوشش ہے کسان اپنی پیداوار خود منڈی میں بیچے۔