Friday, March 29, 2024

جی ٹی روڈ پشاور پر بجلی کی جھولتی تاریں خوف و پریشانی کا باعث بننےلگیں ‏

جی ٹی روڈ پشاور پر بجلی کی جھولتی تاریں خوف و پریشانی کا باعث بننےلگیں ‏
November 23, 2019
پشاور ( 92 نیوز) صوبائی دارالحکومت جی ٹی روڈ پر بجلی کی لٹکتی تاریں جہاں شہریوں کے لئے مسلسل خوف اور پریشانی کا باعث ہیں وہیں یہ کسی بڑے حادثے کی وجہ بھی بن سکتی ہیں۔ متعلقہ حکام سے بار بار شکایات کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے۔ پشاور کا بس ریپڈ منصوبہ کب مکمل ہوگا، یہ ایک پیچیدہ سوال ہے مگر اب اس منصوبے کے باعث لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑنے لگی ہے، نامکمل کام کے باعث بجلی کی تاریں یا تو لٹک رہی ہے یا کئی ماہ سے زمین پر پڑی ہوئی ہیں۔ ذمہ داری پیسکو کی یا بی آر ٹی کے حکام کی، کوئی قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔ جی ٹی روڈ  پر لٹکتی تاروں کے باعث کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں مگر نہ تو پیسکو حکام کے کان پر جو تک رینگی اور نہ ہی حکومت کو ہوش آیا۔ یہ تاریں کسی ویران جگہ میں نہیں بلکہ شہر کے وسط میں تھانہ گلبہار کے سامنے جی ٹی روڈ پر نظر آ رہی ہیں، بی آر ٹی حکام اور حکومت کے ذمہ داران کس بات کا انتظار کر رہے ہیں، یہ کسی کو نہیں معلوم ۔