Thursday, April 25, 2024

جی ٹوئنٹی کا ترقی پذیر ملکوں سے قرض واپسی اس سال کے آخر تک روکنے کا فیصلہ

جی ٹوئنٹی کا ترقی پذیر ملکوں سے قرض واپسی اس سال کے آخر تک روکنے کا فیصلہ
April 16, 2020
 ریاض (92 نیوز) جی ٹوئنٹی نے ترقی پذیر ملکوں سے قرض واپسی اس سال کے آخر تک روکنے کا فیصلہ کر لیا۔ سعودی عرب کی سربراہی میں جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکرز کا ویڈیولنک اجلاس ہوا جس میں ترقی پذیر ممالک سے قرضوں کی وصولی عارضی طور پر معطل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اہم فیصلہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق قرضوں کی وصولی 2020 کے اختتام تک معطل رہے گی۔ اس موقع پرسعودی وزیر خزانہ نے کہا اس اقدام سے ترقی پذیر ممالک کو 20 ارب ڈالر کا ریلیف ملے گا۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالیناجارجیوا اور ورلڈ بینک کے سربراہ ڈیوڈ مالپاس نے مشترکہ بیان میں جی 20 ممالک کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا اس اقدام سے لاکھوں زندگیاں اور روزگار بچانے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔