Thursday, March 28, 2024

جی میل نے بھیجی گئی ای میل کو ”انڈو“ کرنےوالی آپشن متعارف کرا دی

جی میل نے بھیجی گئی ای میل کو ”انڈو“ کرنےوالی آپشن متعارف کرا دی
June 28, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) گوگل نے اپنے ای میل یوزرز کیلئے جی میل میں ”انڈو سینڈ“ کی آپشن متعارف کرائی ہے جس سے کوئی بھی صارف 30 سیکنڈ کے اندر اندر بھیجی جانے والی ای میل کو منسوخ کر سکتا ہے۔ گوگل نے سوال ”انٹرنیٹ پر بھیجی گئی ای میل کو کیسے واپس بلایا جائے؟“ کی بڑے پیمانے پر سرچ کو دیکھ کر اپنے ای میل یوزرز کےلئے یہ آپشن بنایا ہے۔ صارف پیغام بھیجنے کے بعد پچھتانے کی بجائے سٹینڈرڈ کولنگ آف کو چن سکتے ہیں جن کی مدد سے 10، 20، یا 30 سکینڈ تک اپنے پیغامات بھیجنے میں تاخیر کر سکتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ چیز خاص طور پر دفتروں میں کام کرنے والوں کےلئے زیادہ پرکشش ہو گی۔ مارکیٹنگ پروفیشنلز پر کیے گئے ایک سروے سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ 78 فیصد افراد غلطی سے کوئی حساس پیغام کسی دوسرے شخص کو بھیج دیتے ہیں۔ ای میل کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ کبھی کبھار انسان بے ساختہ آنے والے خیالات اور احساسات بغیر سوچے سمجھے بھیج دیتا ہے۔ اس کی رفتار اور دوبدو رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ کہنے میں کوئی مبالغہ نہیں کہ یہ ممکنہ طور پر کیریئر کو نقصان پہنچانے والی چیز بھی ہے، اس کی وجہ سے کئی لوگوں کو نوکریوں سے بھی نکالا جا چکا ہے۔