Thursday, April 25, 2024

جی سیون ممالک کا ترقی پذیر ممالک کو کورونا ویکسین کی ایک ارب ڈوز عطیہ کرنے کا اعلان

جی سیون ممالک کا ترقی پذیر ممالک کو کورونا ویکسین کی ایک ارب ڈوز عطیہ کرنے کا اعلان
June 12, 2021

لندن (92 نیوز) جی سیون ممالک نے ترقی پذیر ممالک کو کورونا ویکسین کی ایک ارب ڈوز عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

جی سیون سمٹ اس بار برطانیہ کے شہر کارنیوال میں ہورہاہے جس کے خوبصورت ساحلی علاقے   کاربیس بے  کے ایک ہوٹل میں عالمی رہنماوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔

جی سیون سمٹ میں شرکت کیلئے آئے  امریکا، فرانس ،جرمنی ، چین ، کینیڈا۔، جاپان ،برطانیہ کے سربراہان مملکت   اور دیگر عہدیداروں  نے کاربیس بے کے خوبصورت ساحلی مقام پر فوٹوسیشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کسی بھی سربراہان مملکت نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا جسے عالمی میڈیا نے خاص طور پر نوٹس کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں عالمی رہنماوں نے عالمی معیشت ، کورونا کی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ جرمن چانسلر انگیلا مریکل نے کہا کہ  ان کی امریکی صدر سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ اس سمٹ میں  روس اور چین  کے تنازعات پر بھی بات ہو گی۔

سربراہان مملکت کی غیر رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے ہم منصوبوں سے ملاقات بھی  کی۔ کئی سربراہاں مملکت نے ٹویٹس کے ذریعے جی سیون سمٹ کے حوالے سے اظہارخیال بھی کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جی سیون اجلاس میں ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے ایک ارب کورونا ویکسین کےعطیات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ سربراہان کے اعزاز میں ہونے والے عشائیے میں برطانوی ملکہ الزبتھ بھی شرکت کریں گی۔