Wednesday, May 15, 2024

جی سیون ممالک کا افغان بحران سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ

جی سیون ممالک کا افغان بحران سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ
August 20, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) جی سیون ممالک نے افغان بحران سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 جی سیون ممالک نے بیان میں کہا عالمی برادری مشترکہ مشن کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر آئے۔ مل کر کام کرنے سے ہی کشیدگی کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ خطے میں بحران روکنے کے لیے اقوام متحدہ، جی ٹوئنٹی ،عالمی عطیہ دہندگان اور علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔