Thursday, April 25, 2024

جی سیون اجلاس ختم، ایران کے ایٹمی پروگرام، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال، روس پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

جی سیون اجلاس ختم، ایران کے ایٹمی پروگرام، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال، روس پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
June 9, 2015
برلن (ویب ڈیسک) دنیا کی سات بڑی معاشی طاقتوں کا دو روزہ سربراہی اجلاس ختم ہو گیا جس میں یوکرائن میں مداخلت جاری رکھنے کی پاداش میں روس پر عائد اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جرمنی کے شہر کرن میں جی سیون ممالک کے دو روزہ سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ جب تک روس مشرقی یوکرائن میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے گا اس کے خلاف پابندیاں برقرار رہیں گی، ماسکو پر پابندیاں برقرار رکھنے کے معاملے پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں مکمل اتفاق ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ جی سیون ممالک نے واضح کردیا ہے کہ روس کیخلاف مزید پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔ اجلاس کے دوسرے اور آخری روز جی سیون ممالک کے رہنماو¿ں نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر جاری مذاکرات، ماحولیاتی تبدیلی اور توانائی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جی سیون کا یہ مسلسل دوسرا سالانہ سربراہ اجلاس تھا جس میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔