Monday, September 16, 2024

جی سی یونیورسٹی پروفیسر قتل کیس ، طالبہ سمیت کئی طلبا کو پکڑ لیا

جی سی یونیورسٹی پروفیسر قتل کیس ، طالبہ سمیت کئی طلبا کو پکڑ لیا
February 16, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور کی جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کیس میں انویسٹی گیشن پولیس نے یونیورسٹی میں بی ایس آنر کی طالبہ سمیت کئی طلبا کو پکڑ لیا ۔
جی سی یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ کی گاڑی پر کلمہ چوک پر فائرنگ کی گئی تھی ۔
مقتول تنظیم اکبر چیمہ کو طالبہ کا موبائل فون پر میسج آیا تھا جس کے بعد دونوں کلمہ.چوک کے قریب ملے ۔ دونوں کے ملنے کے بعد موٹرسائیکل پر نامعلوم افراد آئے اور فائرنگ کر دی ۔
واقعہ کے بعد طالبہ سیالکوٹ چلی.گئی تھی ۔ موبائل فون کے ریکارڈ کے بعد اسے حراست میں لیا گیا ۔
دریں اثنا جی.سی یونیورسٹی کے متعدد طلبا اور دیگر افراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق پولیس افسر جلد ہی ملزموں کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے ۔