Friday, April 26, 2024

جی سی یونیورسٹی فیکلٹی ممبرز کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا منصوبہ کھٹائی کا شکار

جی سی یونیورسٹی فیکلٹی ممبرز کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا منصوبہ کھٹائی کا شکار
November 29, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی فیکلٹی ممبرز کے لیے بنایا گیا ہاؤسنگ سوسائٹی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ دو سال گرز جانے کے باوجود نہ تو ممبران سے لی گئی رقم واپس ہوئی اور نہ ہی سوسائٹی کے لیے زمین خریدی جا سکی۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے اپنے فیکلٹی ممبرز کو ہاوسنگ سوسائٹی کا خواب دیکھایا جس کی تعبیر کے لیے یونیورسٹی نے 700 ممبرز سے فی کس گیارہ ہزار روپے وصول کر لیے مگر دو سال گرز جانے کے باوجود بھی منصوبہ صرف خیالی پلاو کی طرح پکتا نظر آ رہا ہے اور تو اور یونیورسٹی کی انتظامیہ فیکلٹی ممبرز کو وصول شدہ رقم بھی واپس کرنے کو تیار نہیں۔
ہاوسنگ سوسائٹی کے لیے ایک سال قبل ڈائریکٹر پلاننگ نے زمین کی نشاندہی کی مگر سستی اراضی کومہنگا ظاہر کرنے پر کمیٹی کے ایک ممبر نے اعتراض اٹھا دیا جس کے بعد معاملہ کھلنے کے ڈر سے منصوبے کو فائلوں کی نظر کر دیا گیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ ہاوسنگ سوسائٹی کا منصوبہ مکمل طور پر پرائیوٹ کوشش تھی فیکلٹی ممبرز کی رقم موجود ہے جس کے حوالےسے جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔