Sunday, September 8, 2024

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں کروڑوں کے گھپلے‘ اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں کروڑوں کے گھپلے‘ اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
January 12, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کی چار سال کی اسپیشل آڈٹ انسپکشن رپورٹ میں کروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آئے ہیں جس کا جہاں بس چلا اس نے یونیورسٹی کو ٹیکہ لگایا۔ آڈٹ رپورٹ کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2010 ءتا 2014ءکی آڈٹ رپورٹ میں 154 اعتراضات لگائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرنیچر‘ کتابوں اور سائنس لیب کے آلات کی خریداری میں کروڑوں کا گھپلا کیا گیا ہے۔ طلبہ کی ہاسٹلز کی فیسوں کے دو کروڑ سے زائد کی رقم بھی یونیورسٹی اکاﺅنٹ میں جمع نہ کروانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ سیاستدانوں کی طرح یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی چہیتے ملازمین کو ایک کروڑ سے زائد روپے کی رقم قرض دے کر معاف کر دی۔ 16 پروفیسرز کو چانسلر کی منظوری کے بغیر ڈینز اور انچارج کے الاﺅنسز دیے جاتے رہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی بھرتیوں میں بھی بڑے پیمانے پر ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار ، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات کی پوسٹوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ آڈٹ رپورٹ کے اعتراضات کے حوالے انتظامیہ صرف 53 پوائنٹس کے جواب دے سکی ہے۔