Tuesday, May 21, 2024

جی سی یو میں جاری ڈرامہ فیسٹیول میں تیسرے روز مزید دو ڈرامے پیش کئے گئے

جی سی یو میں جاری ڈرامہ فیسٹیول میں تیسرے روز مزید دو ڈرامے پیش کئے گئے
November 4, 2016
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورکی درسگاہ  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں جاری ڈرامہ فیسٹیول کے تیسرے روز مزیددو ڈرامے پیش کئے گئےفنکاروں نے اداکاری کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق  تیسرے روز ایکٹرز سٹوڈیو کراچی کا کھیل کتے پیش کیا گیا جس میں معاشرتی برائیوں کی عکاسی کی گئی فنکاروں نے عمدہ اداکاری کے جوہر دکھا کر داد سمیٹی۔ فیسٹیول میں دوسرا کھیل غلام پنجاب یونیورسٹی ڈرامیٹک سوسائٹی نے پیش کیا۔ جس میں آزادی سے پہلے سکھ اور مسلمانوں کے باہمی احترام اور پیار و محبت کے رشتے کی عکاسی کی گئی ۔ فیسٹیول کے آخری روز آج اجوکا تھیٹر کا کھیل لو پھر بسنت آئی شائقین کی تفریح کے لیے پیش کیا جائے گا ۔