Friday, April 19, 2024

جی ایچ کیومیں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ، وزیراعظم،آرمی چیف و دیگر کی شرکت

جی ایچ کیومیں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ، وزیراعظم،آرمی چیف و دیگر کی شرکت
September 6, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) یوم دفاع و یوم شہدا کی مرکزی تقریب  جی ایچ کیو راولپنڈی میں  منعقد ہوئی جس میں  وزیر اعظم  پاکستان عمران خان ،خاتون اول بشریٰ بی بی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ،  صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف  ، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فوا د چودھری ،وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر ،وزیر ریلوے شیخ رشید ،  سابق کرکٹر شاہد آفریدی  اور سابق ہاکی اولمپئنز شہباز سینئر نے بھی شرکت کی ۔ مرکزی تقریب میں قیام پاکستان   سے لے کر آج تک کے حالات کا احاطہ کرتی ویڈیو دیکھائی گئی ۔ ویڈیو میں  آزادی کے بعد جنگوں میں دی گئی  قربانیوں کی یاد تازہ کی گئی  جس سے تقریب کے شرکا آبدیدہ ہو گئے ۔ جی ایچ کیو میں  پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی دی  اور خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔