Friday, May 17, 2024

جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات تفویض کرنے کی تقریب

جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات تفویض کرنے کی تقریب
September 6, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) یوم دفاع وشہدا  کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب  کا انعقاد کیا گیا جس میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، شہدا، غازیوں کے اہلخانہ اورحاضرسروس افسران   نے شرکت  کی ۔ سپہ سالار نے 40 افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری، 24 افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت اور ایک جوان کو یونائٹیڈنیشن میڈل سے نوازا۔ یوم دفاع پر جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب،آئی ایس پی آرکے مطابق تقریب  کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔  سپہ سالار نے جرات کا مظاہرہ کرنیوالے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں شہدا، غازیوں کے اہلخانہ اورحاضرسروس افسران نے شرکت کی  ،آرمی چیف نے 40 افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری، 24 افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت اور ایک جوان کو یونائٹیڈنیشن میڈل سے نوازا۔ شہدا کے اعزازات ان کے اہلخانہ نے وصول کئے۔ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بھی یادگار شہداء پر یوم دفاع کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،تقریب میں پاک بحریہ کے آفیسرز ،  چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کے ساتھ ساتھ شہداء کی فیملیز بھی شریک ہوئیں۔