Friday, March 29, 2024

جی ایس پی پلس درجہ ملنے کے بعد یورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ ہوا : وزارت تجارت

جی ایس پی پلس درجہ ملنے کے بعد یورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ ہوا : وزارت تجارت
April 26, 2016
لاہور (92نیوز) وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد سے پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق ٹیکسٹائل کی برآمدات جو دو ہزار تیرہ میں پانچ لاکھ پینتالیس ہزار نو سو اڑسٹھ میٹرک ٹن تھی وہ اب بڑھ کر چھ لاکھ باسٹھ ہزار چار سو ستاون میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہیں۔ گارمنٹس کی برآمدات ایک لاکھ سینتیس ہزار تین سو ننانوے میٹرک ٹن سے بڑھ کر ایک لاکھ اناسی ہزار نو سو ایک میٹرک ٹن اور گھریلو ٹیکسٹائل بیڈشیٹ اور کور وغیرہ کی برآمدات دو لاکھ انسٹھ ہزار پانچ سو ستاون میٹرک ٹن کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ کاٹن مصنوعات کی برآمدات دو لاکھ گیارہ ہزار پانچ سو باون سے بڑھ کر دو لاکھ بیس ہزار آٹھ سو نوے میٹرک ٹن جبکہ چمڑے کی مصنوعات انیس ہزار پانچ سو اٹھائیس سے بڑھ کر دو لاکھ سترہ ہزار چار سو بارہ میٹرک ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔