Sunday, September 8, 2024

جی 20 سربراہی اجلاس ، سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا گرمجوشی سے مصافحہ

جی 20 سربراہی اجلاس ، سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا گرمجوشی سے مصافحہ
December 1, 2018
بیونس آئرس (92 نیوز) ارجنٹائن میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا۔ سعودی ولی  عہد  شہزادہ محمد بن سلمان کی  امریکی ، فرانسیسی اور چینی صدور سمیت مختلف سربراہان مملکت سے سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں ہوئیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحے کیا۔ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں دو روزہ  جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس شروع ہو گیا۔ افتتاحی روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان توجہ کا مرکز بنے رہے جو جمال خشوگی کے قتل کے بعد  پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سعودی ولی عہد اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گرمجوشی  سے  ایک  دوسرے سے مصافحہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی۔ دونوں سربراہان کی نشستیں بھی  ساتھ ساتھ  رکھی گئیں تھیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان اور  امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کیساتھ بھی جی ٹوئنٹی سمٹ کی سائیڈ لائن پر مختصر ملاقات کی۔ ٹرمپ کے مطابق  ملاقات میں صرف خوشگوار  جملوں کا تبادلہ ہوا اور  اسکے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی۔ سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر عمانوئل میکخواں میں بھی ملاقات ہوئی ۔ اس دوران  شہزادہ محمد بن سلمان نے میکخواں کو کہا کہ وہ  فکر مت کریں  جس پر  فرانسیسی صدر  نے جواب دیا کہ  وہ بہت فکرمند ہیں ،شہزادہ محمد بن سلمان اُن کی  کوئی بات نہیں سُنتے ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے جواب دیا کہ  وہ  اُن کی بات ضرور سنیں گے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق  میکخواں نے ملاقات میں  خشوگی قتل کیس کی تحقیقات میں  عالمی ماہرین کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ برطانوی وزیر  اعظم ٹیریزا مے نے بھی  سعودی ولی عہد سے سائید لائن پر ملاقات کی جس میں انہوں نے  خشوگی کے قتل کا معاملہ اٹھایا۔ شہزادہ محمد بن سلمان  چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے  امور پر بات ہوئی۔ جی ٹو ئنٹی  سمٹ کے موقع پر ثقافتی شو کا ابھی اہتمام کیا گیا تھا  جن میں  سربراہان مملکت   فنکاروں کی پرفارمنس سے  بے حد لطف اندوز ہوئے اور  اٹھ کر  انہیں داد دی۔