Saturday, May 11, 2024

جہلم:عظمیٰ  قتل کیس میں عدالت نے دو ملزموں کو جسمانی ریمانڈ دے دیا

جہلم:عظمیٰ  قتل کیس میں عدالت نے دو ملزموں کو جسمانی ریمانڈ دے دیا
January 1, 2017

 جہلم (92نیوز)جرمن پلٹ عظمی قتل کیس میں عدالت نے دو ملزموں کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس ملزموں کے ساتھ مل گئی ہے، قتل کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق جہلم پولیس نے مقتولہ ڈاکٹر عظمیٰ  کے شوہر شہباز علی اور اس کے دوست اور لا کالج کے مالک ملک نوید کو ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کرکیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ مقتولہ عظمٰی کے لواحقین نے الزام لگایاہے کہ پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی ،قتل کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ڈی پی او جہلم کے کہنے پر ملزمان کی گرفتاری ڈال دی گئی۔ پولیس ملزمان کو بچانے کے لئے سرگرم   ہے قتل کی وجوہات بھی سامنے نہیں لائی جاسکی۔ جرمنی سے پاکستان آنیوالی عظمیٰ کو چند روز قبل جہلم میں قتل کردیا تھا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق عظمیٰٗ کو سینے میں گولی مار گئی تھی اور اس کے سر پر سوجن بھی تھی ۔عظمیٰ کے شوہر شہباز علی نے ابتدائی بیان دیا تھاکہ گرنے کی وجہ سے اس کی بیوی کے سر پر چوٹ آئی  جو موت کا باعث بنی۔ مقتولہ کی بہن کی شکایت پر تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ عظمیٰ کو سینے میں گولی مار کرقتل کیا گیا تھا ۔پولیس ابھی تک اصل قاتل تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔