Sunday, May 12, 2024

جہلم کے علاقے جادہ میں 15 سالہ مسافر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

جہلم کے علاقے جادہ میں 15 سالہ مسافر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
February 3, 2020
 جہلم (92 نیوز) جہلم کے علاقے جادہ میں 15 سالہ مسافر لڑکی سے گاڑی میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ جادہ کے مقام پر مدرسے کی طالبہ اریبہ مسکان کو گاڑی کے اندر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر لڑکی کو ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے والدہ کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہلم میں طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب کی ۔ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔