Saturday, April 20, 2024

جہلم : ڈاکٹروں کی غفلت سےایک گھنٹے میں دو بجے جاں بحق

جہلم : ڈاکٹروں کی غفلت سےایک گھنٹے میں دو بجے جاں بحق
March 6, 2017
جہلم (92نیوز)جہلم کے سرکاری اسپتال میں ایک گھنٹے کے دوران دو بچے  ڈاکٹروں اور عملے کی بے حسی اور لاپروائی کی بھینٹ چڑھ گئےخواتین اپنے راج دلاروں کی لاشیں اٹھائیں دہائیاں  دیتی  رہیں ۔ تفصیلات کےمطابق شناختی کارڈ نہیں تو علاج نہیں ڈسٹرکٹ  ہیڈ کوارٹرز اسپتال جہلم کی انتظامیہ نے بے حسی کی انتہا کردی۔ ڈومیلی تتروٹ کی رہائشی خاتون جہلم کے سرکاری اسپتال پہنچی تو چلڈرن وارڈ  کے عملے نے اسے طویل قطار میں کھڑا کردیا اور باری آنے پرشناختی کارڈ  طلب کیا خاتون  کے انکار پر عملے نے  کہا کہ شناختی کارڈ نہ ہونے پر بچے کا علاج نہیں ہو سکتا خاتون کی لاکھ  منت سماجت کے بعد بھی عملے کا دل موم نہ ہوا تو  دکھی ماں ایم ایس کے پاس پہنچ گئی لیکن وہاں سے  بھی اسے کورا جواب ملا۔   اسپتال میں مارے مارے پھرنے کے دوران  کمسن کی حالت بگڑ گئی اور معصوم ماں کی گود میں ہی  تڑپ تڑپ کردم توڑ گیا بدقسمت خاتون اپنے لخت جگرکی لاش اٹھاکر غم کی تصویربنی  رہی۔ ڈسٹرکٹ اسپتال میں ہی  ایک اور خاتون اپنے بیٹے کو علاج کے لئے لائی لیکن عملے نے اسےکاغذی  کارروائی میں الجھا دیا جس کے باعث  بچہ  اپنی ماں  کی آنکھوں کے سامنے دم  توڑ گیا ۔