Friday, April 26, 2024

جہلم پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی

جہلم پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی
March 21, 2021

جہلم (92 نیوز) جہلم پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ کارروائی میں دو ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا۔

 جہلم میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے جدید اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی  ، دو ملزمان بھی گرفتار کر لیئے۔ ملزمان اسلحے کی کھیپ پشاور سے لاہور منتقل کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کا 23 مارچ پر لاہور میں دہشت گردی کرنے کا منصوبہ تھا۔ اسلحے میں 12 کلاشنکوف ، 8 پسٹل ، 40 میگزینز اور 3500 روند شامل ہیں۔