Friday, April 26, 2024

جہلم میں ماں اور چار بچوں کا سفاکانہ قتل

جہلم میں ماں اور چار بچوں کا سفاکانہ قتل
February 25, 2020

 جہلم (92 نیوز) جہلم میں ماں اور چار بچوں کا سفاکانہ قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پانچوں کو تھانہ منگلا کی حدود میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

جہلم کے تھانہ منگلا کی حدود میں واقع گاوں آڑھا بڈھار کا رہائشی خادم حسین اپنی بیوی فرزانہ چار بچوں کے ہمراہ  میرپور آزاد کشمیر سے گاڑی پر گھر آ رہا تھا کہ پہلی بیوی سے بیٹے نادر حسین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ماں اپنے چار بچوں سمیت موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ زمین کا تنازعہ ہے۔ مقتول بچوں کے والد خادم حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی پہلی بیوی سے بیٹے نادر نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا ہے۔

ملزم نادر حسین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے قاتل کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔ ایس ایچ او امیر خان کا کہنا ہے کہ قاتل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔