Tuesday, May 21, 2024

جہلم میں سبق یاد نہ کرنے پر طالبات پر بہیمانہ تشدد کرنیوالا استاد گرفتار

جہلم میں سبق یاد نہ کرنے پر طالبات پر بہیمانہ تشدد کرنیوالا استاد گرفتار
September 16, 2020

جہلم ( 92 نیوز) جہلم میں سبق یاد نہ کرنے پر طالبات کو  بہیمانہ  تشدد  کانشانہ بنا نے والا استاد گرفتار،پولیس نے لڑکیوں کے والد کی درخواست پر مقدمہ بھی درج کرلیا۔

چینل 92 نیوز کی خبر پر ایکشن ، جہلم میں طالبات پر تشدد کرنے والا جلاد استاد قانون کی گرفت میں آگیا،پولیس نےملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔  ابوبکر نامی شخص نے خانساماں محلہ میں اکیڈمی بنا رکھی ہے ،جس میں آنے والی دو بہنوں کو سبق یاد نہ کرنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے نوٹس لیتے ہوئے ٹویٹ بھی کیا تھا ،ان کا کہناتھا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ،تشدد کاشکار بچے عمر زندگی ذہنی کرب کاشکار رہتے ہیں۔

طالبات کے والد کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیاجس میں مؤقف اختیار کیا کہ استاد کےتشدد سے بچیاں ذہنی کرب میں مبتلا ہوچکی ہیں۔