Monday, September 16, 2024

جہلم، غربت سے تنگ ماں نے 3 بچیوں کو قتل کرکے خودسوزی کرلی

جہلم، غربت سے تنگ ماں نے 3 بچیوں کو قتل کرکے خودسوزی کرلی
January 1, 2022 ویب ڈیسک

جہلم (92 نیوز) غربت سے تنگ ماں نے 3 بچیوں کو قتل کرکے خودسوزی کرلی۔ 

جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں گھریلو ناچاقی پرسنگدل خاتون نے اپنی تین کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹ دئیے، واقعہ ہرن پور میں پیش آیا، پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان رات کو جھگڑا ہوا تھا۔

یاسمین نامی خاتون نے تیزدھار آلے سے اپنی تین بچیوں کے گلے کاٹ دئیے، قتل ہونے والی معصوم بچیوں میں 5 سالہ زویا، 3 سالہ فائزہ اور 2 سالہ جنت شامل ہیں۔

تینوں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد ماں نے بھی اپنا گلہ کاٹ دیا جس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق غربت کی وجہ سے گھر میں اکثر مسائل رہتے تھے۔