Friday, March 29, 2024

جہلم: جی ٹی روڈ پر کار اور مسافروین میں ٹکر، 13جاں بحق

جہلم: جی ٹی روڈ پر کار اور مسافروین میں ٹکر، 13جاں بحق
January 8, 2017

جہلم (92نیوز) ایک اور خوفناک ٹریفک حادثہ قیمتی زندگیاں نگل گیا۔ جہلم میں جی ٹی روڈ پر تیزرفتار کار ٹائر پھٹنے سے مسافر وین سے ٹکرا گئی۔ المناک حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔